ٹوکیو…این
جی ٹی…جاپانی اور جرمن طالب علموں نے مشترکہ کوششوں کے بعد ایک ایسا روبوٹ
تیار کرلیا ہے جو آپ کے لیے شاپنگ بھی کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ احکامات سمجھ
کر ان پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی اگر آپ اس سے سینڈوچ مانگیں تو
پہلے یہ ریفریجریٹر میں چیک کر کے وہاں سینڈوچ نہ ہونے کے صورت میں قریبی
دکان سے آپ کے لیے سینڈوچ خرید کر لے آئے گا۔ اس روبوٹ میں عمارت، علاقے
اور قریبی دکانوں کے نقشے محفوظ کیے جاسکتے ہیں جو اسے راستہ اور مطلوبہ
دکان تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
Thursday, 21 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment