Wednesday, 20 March 2013

یوفون نے اپنی ایس ایم ایس گنجائش کو 260 ملین روزانہ تک بڑھانے کے لیے امریکی ادارے ٹیلی سٹیکس سے ایک جدید ٹیکسٹنگ سلوشن حاصل کر لیا ہے۔
پاکستان میں ایس ایم ایس پیغامات بھیجنے کا رحجان عروج کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان موبائل فون صارفین نے 2011ء میں 238 ارب موبائل پیغامات بھیجے، جو گزشتہ سال کے 176ارب سے کہیں زیادہ تھے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق یوفون نے 2011ء میں 58 ارب سے زائد ٹیکسٹ پیغامات سنبھالے یعنی روزانہ 160 ملین میسیجز۔
ایک بیان مین ٹیلی سٹیکس نے کہا کہ نیا سسٹم اخراجات کے معاملے میں دیگر ایس ایم ایس سی وینڈرز سے کہیں سستا ہے، جبکہ مستقبل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے گنجائش میں بھی آگے بڑھے گا۔
ٹیلی سٹیکس ایم ایس ایس سی گیٹ وے کے لیے ٹیلی سٹیکس پروجیکٹ لیڈ نے وضاحت کی کہ “ہمارا مقصد روایتی ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر سے پیچیدگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس عمل کے دوران مین اسٹریم ڈیولپرز کی جانب سے جدید کمیونی کیشنز سروسز کی نئی مارکیٹ تخلیق کرنا ہے، وہ بھی ویب سروسز بنانے کے اخراجات اور وقت میں۔”
یوفون ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد مقامات پر 24 ملین سے زیادہ صارفین کا حامل ہے۔ یوفون کہتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 300سے زیادہ رومنگ پارٹنرز رکھتا ہے جو 160 ممالک میں رومنگ سروسز پیش کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment