کوئٹہ....چیف
الیکشن کمشنر نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی ہے
اور الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں
گے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے وزیراعلیٰ
بلوچستان کی ملاقات اور صوبے میں شفاف انتخابات کو یقینی بنا نے اور سازگار
ماحول فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر گزشتہ روز کوئٹہ
پہنچے تھے۔ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ
بلوچستان میں سب جماعتوں کا الیکشن میں حصہ لینا بہت ضروری ہے۔ بعد میں
انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے ملاقات کی۔اس
موقع پر نواب غوث بخش باروزئی نے یقین دلایاکہ حکومتی مشینری انتخابات کے
دوران غیر جانبدار رہے گی۔ اور سیاسی رہنماو¿ں اور امیدواروں کومکمل
سیکورٹی فراہم کرے گی جبکہ انتخاب کے روز پولنگ عملے، الیکشن کمیشن کے حکام
اور ووٹرز کیلئے بھی سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے
بتایا کہ وہ آج کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل
سے ملاقات کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے ان کے خدشات کو دور کرنے پر
بات چیت کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دیگر قوم پرست جماعتوں کے قائدین سے
بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ وہ اپنے
دورہ کوئٹہ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
Wednesday, 27 March 2013
کوئٹہ میں چیف الیکشن کمشنر کی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
Posted by Unknown on 19:16 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment