جی ایس ایم اے کے موبائل منی فار ان بیکنڈ (MMU) پروگرام کی جانب سے
کرائے گئے عالمی سروے میں ٹیلی نار کے ایزی پیسہ اور یو بی ایل اومنی کو
عالمی دوڑ کے سرفہرست اداروں کی حیثیت سے شمار کیا گیا ہے۔
گلوبل موبائل منی ایڈاپشن سروے کے عنوان سے کیے گئے سروے میں 2012ء میں
موبائل منی انڈسٹری کی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ پروگرام کے موبائل
منی ڈپلائمنٹ ٹریکر کے کلیدی نتائج کو ظاہر کرتا ہے، یہ ٹریکر دراصل ایک
ڈیٹابیس ہے جو دنیا بھر میں بینکاری کی سہولیات سے محروم افراد کے لیے
دستیاب اور مجوزہ موبائل منی سروسز کی تعداد کو مانیٹر کرتا ہے۔
سالانہ سروے موبائل منی انڈسٹری کی حالت کے تعین اور موبائل منی
پرووائیڈرز کو اپنی کارکردگی کو معیار کے مطابق بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا
تھا۔
2012ء گلوبل موبائل منی ایڈاپشن سروے کے نتائج نے جون 2012ء میں 30 ملین
صارفین، 224 ملین ٹرانزیکشنز اور 4.6 ارب امریکی ڈالرز مالیت کی ٹرانزیکشن
کا حساب لگایا۔
جون 2012ء میں کیے گئے سروے کے نتائج گزشتہ ماہ بارسلونا میں ہونے والی
جی ایس ایم اے گلوبل موبائل ورلڈ کانگریس میں ظاہر کیے گئے تھے۔
ایزی پیسہ اور یو بی ایل اومنی دونوں کو اپنی تیز رفتار ترقی کے باعث
دنیا بھر میں دیگر موبائل منی یا برانچ لیس بینکاری منصوبوں کے ساتھ دوڑ
میں “آگے آگے” قرار دیا گیا۔
اب تک دنیا بھر میں 150 ایسے منصوبے ہیں جن کی کل “رجسٹرڈ” ایجنٹ بیس5 لاکھ سے زیادہ ہے۔
بیشتر موبائل بینکاری حل فراہم کرنے والوں کے مقابلے میں جو ایم این او ہیں، یو بی ایل اومنی واحد بینک ہے جو اس فہرست میں شامل ہے۔
0 comments:
Post a Comment