Tuesday 26 March 2013

ایل جی کی جانب سے نیا ملٹی میڈیا یو ایکس فیچر ‘اسمارٹ وڈیو’ آپٹیمس جی پرو میں پہلی بار پیش کیا جائے گا۔
اسمارٹ وڈیو نامی یہ خصوصیت موبائل ڈیوائسز پر وڈیو دیکھنے کے عمل کو اک نیا روپ دے دے گی، جو آنکھوں کے اشاروں کو سمجھتی ہے اور وڈیو دیکھنے کے دوران پلے بیک کو ہاتھوں سے کنٹرول کرنے کی ضرورت کا خاتمہ کرتی ہے۔
آنکھوں کے اشاروں کو پہچاننے والی جدید ٹیکنالوجی دیکھنے والے کی آنکھوں کی پوزیشن کو سمجھتی ہے اور خودکار طور پر وڈیو کو چلاتی یا روکتی ہے، اس کے لیے صارف کو اپنے ہاتھ کو حرکت دینے کی بالکل ضرورت نہیں۔ جب دیکھنے والے کی آنکھیں اسمارٹ فون کے ڈسپلے پر مرتکز نہیں ہوتیں تو سامنے والا کیمرہ اسے فوراً بھارت لیتا ہے اور اسی وقت خودکار طور پر وڈیو کو روک دیتا ہے۔ پھر صارف کی نظر جیسے ہی اسمارٹ فون پر پلٹتی ہے، وڈیو ایک مرتبہ پھر وہیں سے چلنے شروع ہو جاتی ہے، جہاں رکی تھی۔
اسمارٹ وڈیو کی خصوصیت کے علاوہ آپٹیمس جی پرو دنیا کے بہترین ڈوئیل کیمرہ فنکشن سے بھی لیس ہوگا۔ ڈوئیل کیمرہ خصوصیت دراصل ڈوئیل ریکارڈنگ فیچر میں ایک نیا اضافہ ہے جس کو گزشتہ ماہ اسی فون کے ساتھ کوریائی مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ ڈوئیل کیمرہ پکچر-ان-پکچر کمپوزیشن کے لیے سامنے اور پشت پر موجود کیمروں سے بیک وقت تصویر لیتا ہے۔ اب صارف ‘تصویر کہانی’ کا خود بھی حصہ بن سکتے ہیں، اور وہ صرف کیمرے کے پیچھے کی داستان نہیں بنے رہیں گے۔
اسمارٹ وڈیو اور ڈوئیل کیمرہ خصوصیات اگلے ماہ کوریائی مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے آپٹیمس جی پرو میں ویلیو پیک اپ گریڈ کے طور پر متعارف کروائی جائیں گی۔ خصوصیات دیگر مارکیٹوں میں بھی پیش کی جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment