Thursday, 21 March 2013

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کارپوریٹ صارفین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی اینڈ-ٹو-اینڈ سلوشن ‘مینجڈ وین (WAN) سروس’ جاری کر دی ہے۔
سروس کا اجراء اسلام آباد میں ایک سیمینار کے دوران کیا گیا، اس موقع پر کمپنی کےکارپوریٹ صارفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) بزنس ڈیولپمنٹ حامد فاروق؛ ایڈوائزری ٹیم ممبر اتصالات سمیر عجوی اور کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) بزنس ڈیولپمنٹ حامد فاروق نے سیمینار سے خطاب کرتے وہئے کہا کہ “مینیجڈ وین سروسز پی ٹی سی ایل کی ایک اور نمایاں پروڈکٹ ہے، جسے اس فلسفے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ ‘آئیے! ماہرین آپ کے لیے یہ کام کر دیں۔’ پی ٹی سی ایل پاکستان میں کارپوریٹ اور ایس ایم ای سیکٹر کے لیے اینڈ-ٹو-اینڈ ڈیٹا اور سلوشن انٹیگریشن کے لیے محنت کر رہا ہے اور ہماری تازہ ترین پیشکش اس شعبے میں موجود خلاء کو پر کرنے کے لیے ہے، جس پر اب تک بہت کم توجہ دی گئی ہے۔”
افتتاحی پریزنٹیشن پی ٹی سی ایل کے سینئر مینیجر آئی سی ٹی پروڈکٹس نعمان اشرف نے دی جس کا عنوان ‘ایک کمپنی، ایک سلوشن’ تھا، جو واضح کر رہی تھی کہ سروس کارپوریٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے اور ایک سادہ، محفوظ اور سستے انداز میں نیٹ ورک کے من چاہے ڈیزائن، تعمیر اور نفاذ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
ایڈوائزری ٹیم ممبر اتصالات سمیر عجوی نے بھی سیمینار میں ایک جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی۔ ‘ہوسٹڈ آئی پی ٹیلی فونک سلوشن’، جو ایک سروس ماڈل کی حیثیت سے کارپوریٹ صارفین کی ہوسٹڈ کولابریشن کی تمام ضرویات کو پورا کرتی ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے کمپنیاں اب اپنے نیٹ ورکس کو آؤٹ سورس اور انفرادی ضروریات کے لیے ماڈیولز کو من پسند انداز میں ڈھال سکتی ہیں۔ اس سروس کی اہم خصوصیات میں آن لائن اینالٹکس اور رپورٹنگ، پرو ایکٹو نیٹ ورک مانیٹرنگ اور ایک نیٹ ورک کے بنانے میں اخراجات کا خاتمہ شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment