وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو سیلولر آپریٹرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک میں تمام غیر تصدیق شدہ سمز کی تصدیق کے لئے ایک روڈ میپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے نجی سیلولر آپریٹرز کی اس سمت توجہ دلائی جب آج سہ پہر نجی سیلولر آپریٹرز نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیلولر آپریٹرز نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سمز کی تصدیق انکی توقع کے برعکس زیادہ وقت لے رہی ہے اور ان کے لیے ڈیڈ لائن کے اندر اندر سمز کی توثیق ممکن نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اپنے صارفین کو اپنے کنکشن رجسٹر کروانے اور غیر تصدیق شدہ سمز کے کنکشن کو بلاک کرنے کے لیے 31 دسمبر، 2012 آخری تاریخ دی تھی۔
سیلولر آپریٹرز نے وزیراعظم کو بتایا کہ آجکل سمز ان کے کاروباری دفاتر سے جاری کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل ملک میں 80،000 آؤٹ لیٹس سمز فروخت کر رہے تھے۔
آپریٹرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے نمائندوں کو سننے کے بعد، وزیر اعظم نے آئی ٹی کی وزارت کو ہدایت کی کہ وہ 7 مارچ، 2013 تک اس مسئلے کا حل نکال لیں۔
اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ،سیلولر کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment