Monday 18 March 2013

موبی لنک صارفین اب آپریٹر بلنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے نوکیا ایپ اسٹور سے براہ راست خریداری کر سکیں گے۔ یہ انوکھا سسٹم صارفین کو نوکیا ایپ اسٹور سے ایپس اور دیگر مواد خریدنے کے لیے اپنا پوسٹ پیڈ یا پری پیڈ اکاؤنٹس کا کریڈٹ استعمال کرنے کی سہولت دے گا۔
موبی لنک صارفین نوکیا ایپ اسٹور سے اپنی پسند کی کسی ایپ کا انتخاب کر کے پے منٹ آپشن میں جا کر ‘فون بل’ منتخب کریں۔ یوں موبی لنک صارفین اپنے فونز کو ادائیگی کے طریقے کے طور پر استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے بجائے صارفین کے نوکیا اسٹور سے گیم یا ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کی قیمت ان کے ماہانہ بل میں آئے گی یا پھر ان کے پری پیڈ کریڈٹ سے منہا کر لی جائے گی۔ نوکیا ایپ اسٹور تک رسائی اور ڈاؤنلوڈنگ پر جی پی آر ایس چارجز لاگو ہوں گے۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ موبی لنک معید جاوید نے کہا کہ “موبی لنک اپنے صارفین کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نوکیا فونز استعمال کرنے والے اپنے تمام صارفین کے لیے تازہ ترین سہولت نوکیا ایپ خریدنے کے لیے ادائیگی کا ایک قابل بھروسہ، آسان استعمال اورتیز طریقہ فراہم کرنا ہے اور یہ نوکیا کے ساتھ ہماری شراکت داری کی بھی تکمیل کرتا ہے۔”
پہلے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کے لیے بذریعہ کریڈٹ کارڈز ادائیگی کرتے تھے جو ادائیگی کے لیے نسبتاً گراں اور غیر محفوظ طریقہ تھا۔ آپریٹنگ بلنگ کا آغاز پاکستان بھر میں موبی لنک صارفین کو ادائیگی کا ایک زیادہ محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment