Monday, 18 March 2013

O Silly.... او اناڑیو

Posted by Unknown on 08:58 with No comments

ایک کرکٹ ٹیم ایک میچ میں بہت خراب بیٹنگ کر کے آئی تو کوچ نے کھلاڑیوں کو خوب شرمندہ کیا اور ان کے لیے بیٹنگ پریکٹس کا اہتمام کیا۔ وہ اتنے غصے میں تھا کہ ایک بیٹ اُٹھا کر اس نے زور دار آواز میں کہا۔۔۔
"اناڑیو! مجھے دھیان سے دیکھتے رہنا، اس طرح کچھ تو سبق سیکھو گے۔"
لیکن کافی مدت سے پریکٹس نہ کرنے کے باعث کوچ ٹھیک طرح بیٹگ نہ کرسکا۔ جب مسلسل کئی گیندوں پر صحیح طریقے سے شارٹ نہ لگا سکا تو جُھنجھلا کر اس نے بیٹ کو ایک جانب زور سے پھینکا اور گرج کر کھلاڑیوں سے کہا۔۔
"اس میچ میں تم نے اس طرح بیٹنگ کی تھی، اب گِرہ میں باندھ لو کہ اس طرح کبھی نہیں کھیلنا ہے۔"

0 comments:

Post a Comment