Thursday, 21 March 2013

موبی لنک کی رضاکار فورس ‘موبی لنک فاؤنڈیشن ٹارچ بیئررز’ نے عالمی یوم خواتین ‘بلقیس ایدھی ویمنز ہاسٹل’ میں منایا۔
موبی لنک فاؤنڈیشن کے ٹارچ بیئررز نے ویلفیئر ہاسٹل میں گزارے گئے دن میں مقیم خواتین سے جذباتی وابستگی کا اظہار کیا۔ ٹارچ بیئررز نے خواتین میں مختلف تحائف تقسیم کیے اور ہاسٹل کو بھی سلائی مشینوں کے تحفے دیے تاکہ وہ انہیں خودمختار بناسکے اور خواتین کو آمدنی کا ایک آسان ذریعہ میسر ہو۔
بلقیس ایدھی ویمنز ہاسٹل ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائے گئے 18 ہومز میں سے ایک ہے۔ یہ ہومز 8 ہزار 500 سے زائد افراد کو رہنے کے لیے چھت فراہم کرتے ہیں جن میں یتیم بچے، ذہنی و جسمانی معذور افراد اور محتاج اور گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والے افراد بھی شامل ہیں۔
موبی لنک کے سربراہ برائے کارپوریٹ کمیونی کیشنز عمر منظور نے کہا کہ “موبی لنک فاؤنڈیشن کا ایدھی فاؤنڈیشن ویمنز ہاسٹل جانے کا مقصد ان خواتین کو اپنا اعتماد بحال کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینا تھا؛ تاکہ وہ ایک بامعنی زندگی گزار سکیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ عالمی یوم خواتین موبی لنک ایک اور موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کو ان افراد کے ساتھ شیئر کرے جن کے درمیان وہ آپریٹ کرتا ہے۔”
عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ دن کا مقصد خواتین کی معاشی، سیاسی اور سماجی کامیابیوں کا جشن منانا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد اور ان سماج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عورتوں کو آزادی دینے کو نمایاں کرنا بھی ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment