Tuesday 26 March 2013

کراچی… آج سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلز پارٹی کی درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ ایم کیو ایم کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کراچی میں حلقہ بندیوں کو سپریم کورٹ کے حکم سے ہٹ کر دیکھا جائے،کیونکہ الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی حلقہ بندی کرنا قانون کے مطابق نہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے این اے 239 کی حد بندی رکوانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ حد بندی کے دوران کمیشن کو دی گئی تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس پر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج سماعت مقرر کی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر وفاق، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو آج کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ عبدالقادر پٹیل کی درخواست کی سماعت بھی ایم کیو ایم کی درخواست کے ساتھ ہی ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment