Tuesday 26 March 2013

کوئٹہ… بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی، اگر ان کے کسی بھی امیدوار یا ساتھی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔ بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈے پر تھا اورآنے والے حالات کوبھی خاص طور پرزیرغور رکھا گیا، اخترمینگل نے کہا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں اوران کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس سے پہلے اخترمینگل نے اجلاس میں بتایا کہ الیکشن کمشنر کو وہ اپنے خطرات اورخدشات سے زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کرچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment