Tuesday 26 March 2013

لاہور....مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں انتخابی امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹوں کااعلان آج متوقع ہے،ذرائع کے مطابق لاہورمیں انتخابی امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج پھرہوگا۔رائے ونڈ جاتی عمرہ میں گزشتہ روز نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شہبازشریف،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق،چودھری نثار ،اسحاق ڈار، مہتاب عباسی ، پرویز رشید اوردیگرسینئررہنما و ¿ں نے شرکت کی۔اجلا س ساڑھے 10گھنٹے جاری رہا۔س میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 1100سے زائد حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیاگیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے لائحہ عمل کوبھی حتمی شکل دی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment