Wednesday, 13 March 2013

بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور گلیکسی ایس IV کل ریلیز ہو جائے گا۔ تو ہم آج اس فون کے اب تک کے سفر پر نظر دوڑائیں گے اور دیکھیں گے کہ اب تک پرستاروں اور ناقدین کے سامنے اس نے کیا قدر و منزلت پائی ہے۔

تاریخ:

اصلی گلیکسی ایس گلیکسی آئی 7500 کا جانشیں تھا، جو اک ایسا فون ہے جو پہلے ہی تاریخ کے صفحات میں گم ہو چکا ہے۔ سام سنگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور اینڈرائیڈ کی پیشرفت نے گلیکسی ایس کی راہ ہموار کی، اور اس فون کو اینڈرائیڈ کے بہترین فون کی حیثیت سے مارکیٹ کیا گیا۔ یہ مارکیٹ کے بڑے فونز میں سے بھی ایک تھا جس کی اسکرین 4 انچ تھی جبکہ مقابلے میں آئی فون 3جی ایس اور 4 اورایچ ٹی سی ڈیزائر کی اسکرین 3.5 اور گوگل نیکسس ون کی اسکرین 3.7 انچ کی تھی۔ اگلے سال سام سنگ نے اور بڑا فون لانے کا فیصلہ کیا اور نتیجہ گلیکسی ایس II کی صورت میں نکلا۔ 4.3 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس نے آئی فون کو مزید پیچھے چھوڑ دیا اور ہر لحاظ سے گلیکسی ایس سے خود کو برتر ثابت کیا۔
گلیکسی ایس III کا اعلان اس سے اگلے سال کیا گیا جو بڑا تو تھا ہی لیکن اس نے ہر لحاظ سے پوری انڈسٹری کے لیے نئے معیارات مرتب کر دیے۔ یہ اب بھی گزشتہ ایک سال کے عرصے میں جاری ہونے والے بہترین فونز میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں کئی بہترین سافٹویئر ٹرکس بھی شامل تھیں جو سیریزکے گزشتہ ماڈلز میں نہیں تھیں۔

فروخت اور کامیابی:

سام سنگ نے رواں سال کے اوائل میں گلیکسی ایس سیریز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کیے۔ توقعات کے مطابق گلیکسی ایس III اور ایس III چالیس، چالیس ملین کے ساتھ آگے تھے۔ اصلی فون 20 ملین تک پہنچا۔ جاری ہونے والے ہر نئے فون نے فوری طور پر گزشتہ پر سبقت پائی۔ گلیکسی ایس IV بھی ممکنہ طور پر ان تمام ریکارڈز کو توڑ دے گا۔

بڑھتا ہوا اسکرین سائز:

جب بھی اسکرین سائز کا معاملہ ہو تو سام سنگ ہمیشہ پوری مارکیٹ سے آگے رہا ہے۔ اصلی گلیکسی ایس مارکیٹ میں 4 انچ کا ڈسپلے لے کر آیا۔ گلیکسی ایس II مزید آگے بڑھتے ہوئے 4.3 تک گیا۔ گلیکسی ایس III تھا جس نے 4.7 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ اسمارٹ فونز اور پیلٹ کے درمیان فرق کو مزید کم کر دیا اور اس کےباوجود وہ جیب میں رکھنےکے قابل تھا۔ گلیکسی ایس IV ممکنہ طور پر 4.9 انچ کے ڈسپلے کا حامل ہوگا جو اس ان سب سے بڑا ہوگا۔
ریزولیوشن بھی یہاں اپنے کردار ادا کرتا ہے۔ اولین دونوں فونز کا ریزولیوشن 480ضرب 800 تھا جبکہ گلیکسی ایس III آگے بڑھ کر ایچ ڈی تک پہنچا۔ سیریز کا چوتھا فون ممکنہ طور پر فل ایچ ڈی ریزولیوشن کے ساتھ جاری ہوگا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

مستقبل:

توقع کے مطابق یہی وہ لمحہ ہے جس کا اسمارٹ فون انڈسٹری کے ہر فرد کو انتظار ہے۔ گلیکسی ایس IV کل جاری ہونے والا ہے اور ممکنہ طور پر پوری صنعت کے لیے نئے معیارات مرتب کرے گا۔ گلیکسی ایس III کی طرح یہ ان تمام سافٹویئر گڈیز (بلکہ مزید بھی) کے ساتھ جاری ہوگا۔ بہتر ریزولیوشن کے ساتھ ایک مزید بڑی اسکرین، بہتر کیمرہ، کہیں زیادہ بھاری بھرکم ہارڈویئر اور کنیکٹیوٹی کے زیادہ بہتر آپشنز کے ساتھ۔
فون کا ڈیزائن ممکنہ طور پر پلاسٹک کا ہی ہوگا، جس سے کئی لوگوں کو نفرت ہے لیکن اس میں تبدیلی کی کوئی توقع بھی نہیں رکھ رہا تھا۔ لیکن کون جانتا ہےکہ کل کیا ہوگا؟

0 comments:

Post a Comment