Wednesday 27 March 2013

پشاور....الیکشن کمیشن کی طرف سے تشہیری مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کرنے والے سیاسی جماعتوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔ شہر بھر میں درجنوں بڑے اشتہاری بورڈز ہٹادیئے گئے ۔جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر امیدوار انتخابی عمل سے باہر ہوگا۔ پوسٹر کا سائز2ضرب 3 فٹ،ہورڈنگ کا سائز3 ضرب 5 فٹ،بینر کا سائز 3ضرب 9فٹ،پمفلٹ کا سائز6 ضرب 9 انچ،یہ ہے سیاسی تشہیر کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق۔ امیدوار جب اپنی تشہیر پر لاکھوں لٹانے لگے تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور دیوقامت اشتہارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔شاہراہوں سے درجنوں اشتہاری بورڈز اتار دیئے گئے ،امیدواروں کا خبر دار کیا گیا ہے کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی تو نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔غیرقانونی تشہیری مہم کے خلاف آپریشن سے عوام بھی خوش ہیں اور اشتہاری بورڈز اتارنے میں انتظامیہ کے ساتھ مدد بھی کررہے ہیں۔ پوسٹر، بینر اور پمفلٹ بنانے والوں نے بھی ضابطہ اخلاق کو دکانوں سے باہرآویزاں کر رکھا ہے تاکہ انتخابی امیدوار ضابطہ اخلاق توڑنے پر انہیں مجبور نہ کرسکیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ امیدوار تشہیری مہم پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کریں تو ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment