لاہور…
جمعیت علمائے اسلام ف کی اسلام زندہ باد کانفرنس لاہور میں مینار پاکستان
پر ہوگی۔ سیکیورٹی خدشات کی بناء پرشہر کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس
صبح 10 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی مینار پاکستان گراوٴنڈ میں اسلام زندہ
باد کانفرنس کے شرکاء کے لئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ کانفرنس میں
داخلے کے تین راستے ہوں گے جن میں سے ایک قائدین کے لئے ہوگا۔ یہاں ڈھائی
ہزار پولیس اہلکار اور جے یوآئی کے پانچ ہزار رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہوں
گے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح 10بجے سے رات 10بجے تک
راوی روڈ ، اندرون شہر ، کریم پارک ، مینار پاکستان ، لاری اڈہ ، بادامی
باغ اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور وی فون سروس بند رہے گی۔ موبائل
فون سروس بند کرنے کی درخواست لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کی تھی۔
Saturday, 30 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment