اسلام
آباد… وزارت اطلاعات میں بیرون ملک تقرریوں میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں
سامنے آئی ہیں، سابقہ وزیر جاتے جاتے ذاتی اسٹاف کونوازگئے، سابقہ وزیرنے
بغیرکسی ٹیسٹ اورانٹرویو بیرون ملک تعیناتی کی منظوری دی، بیرون ملک
تعیناتیوں کی وزارت خزانہ وخارجہ سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔ ذرائع کے
مطابق سابقہ وزیرکے ذاتی اسٹاف گلزارمحمدترکی کے پاکستانی سفارتخانے میں
تعینات کردئیے گئے، گلزار محمد کو نوازنے کیلئے وزارت اطلاعات میں ڈیپوٹ
کیاگیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے ایک اور افسرعامر اشفاق کی بھی ملائیشیامیں
تعیناتی کی گئی ہے، جبکہ وزارت اطلاعات کے ایک اورافسرپرویزستی کوبیرون ملک
بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزستی 1 سال
بعدریٹائرہوجائیں گے، قانون کے مطابق4 سال مدت باقی ہونی چاہیے۔ قمرزمان
کائرہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسرشفقت عباس کے جرمنی میں تعیناتی کے آرڈر جاری
کردئیے گئے، سابق سیکریٹری اطلاعات نے بھی من پسندوں کوبیرون ملک تعیناتی
کے احکامات جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات کے خاص
محمدمشتاق سنگاپورکے پاکستانی مشن میں تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ سابق
سیکریٹری نے منہ بولے بھتیجے ماجدعلی کو دبئی تعینات کرنیکاحکم دیدیا۔
Wednesday, 27 March 2013
وزارت اطلاعات میں بیرون ملک تقرریوں میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں
Posted by Unknown on 19:23 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment