لاہور…
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے درمیان سندھ،پنجاب،
بلوچستان کے ایک ایک ضلع کے علاوہ تمام سیٹوں پرمعاملات طے ہوگئے، ذرائع کے
مطابق آئندہ چند روز میں ان سیٹوں کامعاملہ طے کرنے پردونوں جماعتوں کے
رہنماوٴں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ان کے مذاکرات اچھے
طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ الیکشن 2013 سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پاکستان پیپلز
پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان مذاکرات ظہور الٰہی روڈ پر واقع پرویز
الٰہی کی رہائش گاہ پر جاری ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان
مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے
مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات نہ صرف خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں بلکہ
التوا کا شکار معاملوں میں بھی بہتری آئی ہے۔ پی پی پی کے رہنما قمر زمان
کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
Wednesday, 27 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment