Tuesday 26 March 2013

اسلام آباد....انتخابات سے متعلق سیکیورٹی امور آج طے کیے جائیں گے۔ عام انتخابات کی سیکیورٹی حکمتِ عملی تیارکرنے کے لیے اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں عام انتخابات کی سیکیورٹی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت داخلہ،وزارت خارجہ،ایف آئی اے ،الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ آج یہ بھی طے کیا جائے گا کہ سیاسی رہنماو ¿ں کو کیسی سیکیورٹی دی جائے اور انتخابی جلسوں کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment