Tuesday 26 March 2013

لاہور…پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے نگراں وزیر اعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، امکان ہے کہ حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاوٴس میں ہوگی، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لمبی چوڑی کابینہ نہیں بناوٴں گا، عوام کے نمائندے امانت لینے آئیں گے تو واپس جیو میں لوٹ جاوٴں گا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے گا ،اگرا یسا نہ ہوسکا تو وہ گھر چلے جائیں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لمبی چوڑی کابینہ نہیں بنے گی کیونکہ نہ تو معاشی فیصلے کرنے ہیں اور نہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کرنی ہیں، اگر غریبوں کے لیے کچھ کرسکے تو ضرور کریں گے۔ کابینہ کے اراکین کی شمولیت کا سوال اٹھا تو نجم سیٹھی نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ صحافیوں کو ہی شامل کرلیں گے تاکہ صحیح اور غلط کا پتہ چلتا رہے۔ اپنی نامزدگی کے سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ بھی تمام لوگوں نے ان کی حمایت کی جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔

0 comments:

Post a Comment