Saturday, 30 March 2013

پیرس....نامعلوم شخص کی جانب سے ایفل ٹاور پر حملے کی دھمکی دیے جانے کے بعدایفل ٹاور خالی کرالیا گیا ہے۔ ایفل ٹاور کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھمکی آمیز فون کال کے بعد ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا ہے۔ یہ کال ایک نامعلوم شخص کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ ایفل ٹاور سے تقریباً ایک ہزار 400 افراد کو باہر نکالا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹاور کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور اسے خالی لرالیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment