Wednesday, 13 March 2013

پی ٹی سی ایل گزشتہ تین دنوں سے ٹورنٹ ٹریکرز کو بلاک کیے ہوئے ہے، جس کا نتیجہ پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل اور وائرلیس براڈبینڈ سروسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ٹورنٹ ڈاؤنلوڈ/اپلوڈ کے مکمل بلیک آؤٹ کی صورت میں نکلا ہے۔
قارئین کی جانب سے ملنے والی متعدد اطلاعات کے مطابق تمام صارفین ٹورنٹ فائلز کا ٹریک رکھنے میں ناکام ہیں اور یوں اب ان کے لیے ٹورنٹ کی ڈاؤنلوڈنگ ممکن نہیں۔
پی ٹی سی ایل نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔
ان افراد کے لیے جو ٹورنٹ کے بارے میں نہیں جانتے کہ ٹورنٹ انٹرنیٹ کے ذریعے کمپیوٹرز اور ڈیوائسز کے درمیان (کسی بھی قسم کی) فائلز کے تبادلے کا ایک طریقہ ہے۔
ٹورنٹس پائریسی کی خلاف ورزی کے باعث بھی معروف ہیں کیونکہ ٹورنٹ صارفین بغیر کچھ ادا کیے کاپی رائٹ شدہ سافٹویئر/میڈیا/موویز کا تبادلہ کرتے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں اسکائپ سے (فون پر) کی جانے والی کالز پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی تھی۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیلی کام کا یہ بڑا ادارہ ان تمام چیزوں پر پابندی لگانے کی ٹھان چکا ہے جو اس کی آمدنی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ لیکن صارفین اس فیصلے سے بہت زیادہ غضب ناک ہیں اور ممکنہ طور پر اپنا سروس پرووائیڈر ہی تبدیل کر دیں گے۔ 

0 comments:

Post a Comment