ایک منٹ میں مشروبات کے 74 کینز کچلنے کا عالمی ریکارڈ قائم
ہرزیگوینا…
این جی ٹی…دنیا بھر کے لوگوں کی عادات جہاں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں،
ویسے ہی انکے شوق بھی انوکھے اور نرالے ہوتے ہیں۔ بوسنیا ہرزیگویناسے تعلق
رکھنے والے محمد قاہری مانو وِک (kahrimanovic)نامی شخص نے ایک منٹ میں
74کینزہاتھ سے کچلتے ہوئے عالمی ریکارڈقائم کر دیا ہے۔ چین میں ایک شو کے
دوران اس عالمی کارنامے کو سر انجام دینے والے شخص کا نام گنیز انتظامیہ نے
قلیل ترین وقت میں ہاتھ سے سب سے زیادہ کینزکچلنے والے شخص کی حیثیت سے
ریکارڈ بکس میں شامل کر لیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment