Saturday 9 March 2013

Custom Of Telling Wrong Address

Posted by Unknown on 05:57 with No comments

غلط ایڈریس بتانے کا رواج

میری طبیعت پر اس بات کا بھی بوجھ پڑا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو غلط ایڈریس بتانے کا رواج بھی بڑھ رہا ہے ۔ اگر کوئی اجنبی شخص کسی سے کوئی ایڈریس پوچھے تو جان بوجھ کر غلط بتا دیا جاتا ہے اور یہ سب کسی غلط نظریے کے باعث نہیں کیا جاتا بلکہ محض مذاق یا تفریح کے طور پر ہی کیا جاتا ہے ۔ یہ غلط بات ہے ۔ ہمیں اس بات کی تعلیم نہیں دی گئی ہے ۔ ہمیں حکم ہے کہ لوگوں کو درست راستے پر چلائیں ۔ بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھائیں ۔ لوگوں کو آسانیاں اور مدد دیں ۔ یہ ہمارا طرء امتیاز ہونا چاہیے ۔ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی برائیاں بڑی بن جاتی ہیں
اشفاق احمد زاویہ 3 قناعت پسندی صفحہ 210

0 comments:

Post a Comment