Saturday 9 March 2013

Daughters Are a Great Blessing!

Posted by Unknown on 18:09 with No comments
بیٹیاں اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہیں!
 
بیٹیوں کی موجودگی میں آدمی کا دل بہت خوش ہوتا ہے اور اس کو ہمیشہ بڑی تقویت ملتی ہے - اصل میں بات یہ ہے کہ بیٹا مطلوب ہوتا ہے اور بیٹی لاڈلی ہوتی ہے - بیٹی کی جگہ بیٹا نہیں لے سکتا اور بیٹے کی جگہ بیٹی نہیں لے سکتی-

لیکن اگر حساب لگا کے دیکھو اعداد و شمار کے مطابق تو بیٹی کا نمبر ہمیشہ اوپر ہی رہتا ہے - ہمارے معاشرے میں یہ طے شدہ بات ہے کہ عورت کا احترام بہت ہے - جب آپ باہر نکل کر دیکھیں تو ہر ایک شے کے اوپر آپ کو ماں کی دعا لکھا ہوا ملے گا- پیو (باپ) کی دعا کہیں نہیں ایک بھی رکشہ پر نہیں لکھا ہوتا -

عورت ماں کے روپ میں ہو ، بیٹی کے روپ میں ، بہن کے روپ میں ہو عورت کی بڑی عزت ہوتی ہے دلوں میں -
جھگڑے وگڑے ہو جاتے ہیں لیکن بابا کو اپنی بیٹی اور بیٹیاں ہمیشہ بہت لاڈلی ہوتی ہیں

ایک بات یاد رکھنا کہ یہ رحمت کچھ کچھ عرصے کے لئے ملتی ہے اور ایک مقررہ مدت بعد اسکو جانا ہوتا ہے ،
اگر آپ اس کا پورا خیال اور اچھی تعلیم و تربیت کرو تو یہی رحمت آپ کے لئے جنت کی ضمانت بن جاتی ہے !

0 comments:

Post a Comment