Monday, 18 March 2013

Father's Decision

Posted by Unknown on 03:57 with No comments

                      باپ کا فیصلہ
 
ایک دن قاضی شریح سے ان کے بیٹے نے کہا؛
"ا ےا باجان!میرے اور فلاں قوم کے درمیان جھگڑا ہواہے،اگر فیصلہ میرے حق میں ہوتو انہیں گھسیٹ کر عدالت میں لے آؤں اگر فیصلہ ان کے حق میں ہوتو صلح کرلوں"۔
اور پھر جھگڑے کی تفصیل بیان کردی۔
آپ نےکہا:"جاؤ انہیں عدالت میں لے آؤ"۔
وہ خوشی خوشی ان کے پاس گیا اور انہیں عدالت میں چلنے کے لیے کہا،وہ عدالت میں پیشی کے لیے تیار ہوگئے جب قاضی شریح کی عدالت میں پہنچے تو انہوں نے مقدمہ کی سماعت کے بعد اپنے بیٹے کے خلاف سنا دیا۔ وہ لوگ خوش و خرم واپس لوٹے اور بیٹا شرمندہ منہ لٹکائے ہوئے عدالت سے باہرآیا۔
باپ کا فیصلہ بیٹے کے خلاف،،،،؟؟؟اﷲاکبر
جب قاضی شریح اور ان کا بیٹا گھر پہنچے تو بیٹے نے کہا:
'اباجان آپ نے مجھے رسوا کردیا،اگر میں نے آپ سے مشورہ نہ کیا ہوتا تو کوئی بات نہ تھی۔ افسوس یہ ہے کہ میں نے آپ سے مشورہ لے کرعدالت کا رخ کیا اور آپ نے میرے ہی خلاف فیصلہ سنا دیا۔ لوگ میرے متعلق کیا سوچتے ہوں گے'۔
قاضی نے کہا:"بیٹا دنیا بھر کے لوگوں سے تو مجھے عزیز ہے ، لیکن یاد رکھو اﷲ کی محبت میرے دل میں تیرے پیار پر غالب ہے۔ مجھے اس بات کا اندیشہ تھا اگر میں تجھے مشورے کے وقت بتا دیتا کہ فیصلہ ان کے حق میں ہے، تو ان سے صلح کرلیتا اور وہ لوگ اپنے حق سے محروم رہ جاتے۔ اس لیے میں نے کہا انہیں عدالت میں لے آؤ تاکہ عدل و انصاف سے ان کا حق انہیں مل جائے"۔

﴿سنہرے نقوش﴾

0 comments:

Post a Comment