Tuesday, 19 March 2013

Friendship Overs

Posted by Unknown on 07:28 with No comments
 دوستی ختم

ملا علی قاری رحمہ اللہ علیہ نے شمائل ترمذی کی شرح میں ایک واقعہ کو نقل کیا ہے کہ ایک دفعہ خلیفئہ وقت ابو جعفر منصور کسی بات پہ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ سے ناراض ہوگیا اور مکہ مکرمہ حکم بھیج دیا کہ سفیان ثوری رحمتہ اللہ کو پھانسی دینے کیلئے سولی نصب کی جائے ۔ میں آ کر انہیں پھانسی پر لٹکاؤں گا
جب اس بات کی اطلاع حضرت ثوری رحمتہ اللہ علیہ کو ملی تو آپ آرام فرما رہے تھے ۔ شاگرد نے مشورہ دیا کہ آپ منصور کے آنے سے پہلے کچھ دنوں کیلئے روپوش ہوجائیں ۔ یہ سن کر حضرت ثوری رحمتہ اللہ اطمینان سے اٹھے اور بیت اللہ پہنچ کر غلاف سے چمٹ گئے اور کہا کہ یا اللہ ! اگر ابوجعفر مکہ پہنچا تو تیری میری دوستی ختم ۔
انکا یہ کہنا تھا کہ اطلاع پہنچ گئی کہ ابوجعفر منصور مکہ پہنچنے سے پہلے ہی مرگیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment