زندگی اور نصیحت
تم واقعی بدل گئے ہو۔ میرے کہنے
کا خیال نہ کرنا۔ نصیحت کرنا، دنیا کا آسان تریں کام ہے۔ میں اب تک
نصیحتیں کر رہا تھا۔ اگر میں تمھاری جگہ ہوتا تو پتہ نہیں کیا کرتا۔
فلسفی اسپنزا نے مثال دی تھی کی اگر کسی اینٹ کو ہوا میں پھینک دیا جائے اور متحرک اینٹ سے پوچھا جائے کہ کیا کر رہی ہو تو وہ یہی کہے گی کہ میں اپنی مرضی سے نہیں جا رہی ہوں۔ یہی حال انسانوں کا ہے۔ ہم جو کچھ بھی کر رہیں اور جس حال میں ہیں، اسکا سبب وہ واقعات اور حالات ہیں جن پر ہمارا قابو نہیں، جن کی رو ہمیں بہا لے جارہی ہے۔ ہم پر طرح طرح کے دباؤ ہیں، ہم مجبور ہیں اور پھر زندگی کا کوئی خاص فارمولا تو ہوتا نہیں۔ کسی خوشبو کا ہلکا سا جھونکا، کسی رنگ کی جھلک، کوئی نغمہ ۔۔۔ یہ بڑے ظالم ہوسکتے ہیں، بھولی بسری یادیں دفعتاً تازہ ہو جاتی
ہیں۔ کبھی یہ خوشگوار ہوتی ہیں، کبھی از حد کربناک۔
شفیق الرحمٰن کی کتاب “دجلہ“ سے ایک اقتباس

0 comments:
Post a Comment