Wednesday, 13 March 2013


ہوا میں مکے بازی سے موم بتیاں بجھانے کا مظاہرہ
بیجنگ …این جی ٹی … 
کچھ لو گو ں کو ہر کام الگ انداز میں کرنے کو شوق ہوتا ہے جیسے کہ موم بتیاں بجھانے کا یہ انداز۔ چین سے تعلق رکھنے والا یہ ماہر اسٹریٹ پرفارمر ہوا میں ایسی مکہ بازی کرتا ہے کہ پھونک مارے بغیر ہی موم بتیوں کے شعلے بجھ جاتے ہیں۔ اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران یہ ماہر شعبدے بازاپنے مکوں کی رفتار سے ہوا میں ایسی طاقت پیدا کر دیتا ہے کہ بغیر چھوئے بیک وقت نا صرف 15سے زائد روشن موم بتیاں بجھا دیتا ہے بلکہ ہوامیں پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ سے ننھی چرخی بھی پنکھے کی طرح گھومنے لگتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment