کھیل حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں: پاکستان سپورٹس بورڈ‘ کھیلوں‘ فیڈریشنز سے کرپشن خاتمہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے قومی اسمبلی
کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں برملا اعتراف کیا
ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو دنیا کے دیگر ممالک میں
ہے، محض ٹیموں کی سلیکشن میرٹ پر ہونے سے پاکستان کھوئے ہوئے عالمی
اعزازات واپس حاصل نہیں کر سکتا، کھیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل
نہیں ہیں۔ سپورٹس فیڈریشنز کے تنازعات کو حل کرنے اور کھیلوں کو درست سمت
میں گامزن کرنے کیلئے سپورٹس ٹربیونل کا فوری قیام ناگزیر ہے۔ وزارت قانون
کے حکام نے واضح کیا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد پارلیمنٹ کے پاس
اختیار نہیں کہ وہ کھیلوں سے متعلق کوئی قانون سازی کرے تاہم قائمہ کمیٹی
نے کھیلوں اور فیڈریشنز سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ بل
2012ءکا جائزہ لینے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ قومی اسمبلی کی
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین
میر احمدان بگٹی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا¶س کے کمیٹی روم میں ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین حاجی روزالدین، تسنیم صدیقی، قدسیہ ارشد، وزارت
بین الصوبائی رابطہ اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment