Wednesday 6 March 2013

Gift...

Posted by Unknown on 03:44 with No comments

ہدیہ

جناب عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے ملاقات کی اور کہا کہ میں تجھ کو وہ چیز ہدیہ نہ دوں؟ جس کو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ میں نے کہا ہاں ہم کو وہ ہدیہ ضرور دیجئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ پر اور اہلِ بیت پر ہم کس طرح درود شریف بھیجیں؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح کہو:
(( اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ))
” اے ہمارے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر رحمت بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم پر رحمت بھیجی تھی۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔ اے ہمارے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر برکتیں بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم پر برکتیں بھیجی تھیں۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے ۔ “
(بخاری ، مسلم )

0 comments:

Post a Comment