- برے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے تنہائ بہتر ہے-
- کم بولنا عقل مندی ہے-
- مصیبت کا شکوہ نہ کرو اس سے اللّٰہ تعالیٰ ناراض اور دشمن خوش ہوتا ہے-
- علم ایک ایسا بادل ہےجس سے رحمت برستی ہے-
- جو تمہارے عیب بتائے وہی تمہارا حقیقی دوست ہے-
- نیکی پر غور کرنا نیکی کااجر ضائع کر دیتا ہے-
- کردار ایک ایسا جوہر ہے جو پتھرکاٹ دیتا ہے-
- جہاں سے بھی گزرو پھول برساتے جائو تا کہ تمہاری واپسی پر تمہیں باغ ملے-
- دولت جب بولتی ہے تو سچ ختم ہو جاتا ہے-
- دل اگر سیاہ ہو تو چمکتی ہوئی آنکھ بھی کچھ نہیں دیکھ سکتی-
- زمین پر بھروسہ کرو سمندر پر نہیں-
- کسی کو پانے کی تمنا نہ کرو ،اپنے آپ کو ایسا بنائو کہ دنیا والے تمہیں پانے کی تمنا کریں-
- جس طرح گندے پانی میں اپنا آپ نظر نہیں آتا اسی طرح انسان غصے میں بھی اپنی ذہنی صلاحیتوں کے مطابق سوچ نہیں پاتا-
- جن لوگوں کے خیالات اچھے ہوں وہ کبھی تنہا نہیں ہوتے-
- چڑیا اگر متحد ہو جائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں-
- بےوقوف شخص کا دل اس کے منہ میں ہوتا ہے اور عقل مند کی زبان اس کے دل میں-
Wednesday 6 March 2013
True Words.......
Posted by Unknown on 03:48 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment