Wednesday 6 March 2013

Grave Is the First Step Of Hereafter

Posted by Unknown on 03:14 with No comments

 قبر آخرت کی پہلی منزل

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت ھانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے پیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کسی قبر پرکھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ داڑھی تر ھو جاتی ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ جنت اور دوزخ کا تزکرہ کرتے ھیں اور نہیں روتے لیکن قبر کو یاد کر کہ روتے ہیں؟ فرمایا میں نے حضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے جو اس منزل سے سہولت سے چھوٹ گیا اس کیلئے بعد کی سب آسان ھیں۔ اور جو اس (کے عذاب) میں پھنس گیا اس کیلئے بعد کی منزلیں اور بھی سخت ھیں۔ اور میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی سنا ہے کہ میں نے کوئی منظر ایسا نہیں دیکھا کہ قبرکا منظر اس سے زیادہ گھبراہٹ والا نہ ہو۔

(حیات الصحابہ ج۲ص۷۸۴بحوالہ ترمذی و ابونعیم فیالحلیتہ ج۱ ص۶۱)

0 comments:

Post a Comment