Saturday 9 March 2013

Guided Caliphs

Posted by Unknown on 02:59 with No comments
 ہدایت یافتہ خلفائے راشدین

ایک شخص نے حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے دریافت کیا‘ میں نے خطبہ میں آپ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ’’ اے اﷲ! ہم کو ویسی ہی صلاحیت عطا فرما جیسی تو نے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کو عطا فرمائی تھی‘‘۔

ازراہِ کرم آپ مجھے ان ہدایت یاب خلفائے راشدین کے نام بتا دیں۔ یہ سن کر حضرت علی رضی اﷲ عنہ آبدیدہ ہو گئے اور فرمایا‘

وہ میرے دوست ابوبکر اور عمر رضی اﷲ عنہ تھے۔ ان میں سے ہر ایک ہدایت کا امام اور شیخ الاسلام تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہ دونوں قریش کے مقتدیٰ تھے‘ جس شخص نے ان کی پیروی کی وہ اﷲ تعالٰی کی جماعت میں داخل ہو گیا۔

(تاریخ الخلفاء: ۲۶۷)

0 comments:

Post a Comment