Saturday 30 March 2013

Human and the Universe

Posted by Unknown on 02:54 with No comments
انسان اور کائنات

جہاں سے انسان کے اختیار و اقتدار کو انتہا ملتی ہے وہاں سے خدا کی گرفت مضبوط ہونا شروع ہو جاتی ہے-

اور پھر رب بے بس انسان کا پرتو بن جاتا ہے- اگر خدا بے کنار اختیار اور لا محدود اقتدار کا مالک نہ ہوتا تو روئے زمین پر انسانی وجود کروڑوں اربوں سال پہلے ہی مٹ جاتا-

کہ انسان سے دوسرے انسان کی نہ خوشحالی برداشت ہوتی ہے نہ کامیابی-

نہ زمین میں حصّہ نہ رزق میں سانجھا-

اس کے باوجود بھی انسان پھلتے پھولتے ہیں- کامیاب بھی ہوتے ہیں. خوشحال بھی رہتے ہیں-

یہ تمام مظاہر خدا کے وجود کی روشن و مبین دلیل ہیں- اور خدا یہیں کہیں آس پاس کہتا سنائی دیتا ہے کہ وہ زبردست ہے، باقی سب زیردست-

کسی اصول پہ ہوتی نہ کائنات اگر
قدم قدم پہ قیامت کے حادثے ہوتے

0 comments:

Post a Comment