Friday 8 March 2013

It's Worship To See Hazrat Ali's R.A Face

Posted by Unknown on 20:29 with No comments

 حضرت علی کے چہرے کو تکنا عبادت ہے

’’حضرت عبد اﷲ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : علی کے چہرے کو تکنا عبادت ہے.‘‘

اس حدیث کو امام حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے. امام حاکم نے فرمایا : اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی اس کے شواہدات صحیح ہیں.

ایک روایت میں حضرت عبد اﷲ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : علی کی طرف دیکھنا عبادت ہے.‘‘

اس حدیث کو امام ابن عساکر نے روایت کیا ہے.

ایک روایت میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور یہی روایت حضرت ابو ہریرہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : علی کے چہرے کو تکنا عبادت ہے.‘‘

اس حدیث کو امام ابن عساکر اور دیلمی نے روایت کیا ہے

0 comments:

Post a Comment