Monday 25 March 2013

Love To Allah

Posted by Unknown on 03:06 with No comments
اللہ سے محبت

دس برس ہوئے ہیں، بہار کی رات تھی، ایک خنک رات میں اپنے دوستوں کے ساتھ صحرا میں تھا، ہماری ایک گاڑی خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے مجبورا ہمیں بے آب و گیاہ صحرا میں کھلے آسمان تلے رات گذرانی پڑی، مجھے بخوبی یاد ہے ہم نے آگ جلائی تھی، جس کے گرد دائرہ بنائے ہم رات گئے تک خوش گپیوں میں مصروف رہے- جب رات خاصی گزرگئی تو ہمارا ایک ساتھی چپکے سے کھسک گیا- وہ نیک آدمی تھا اور مخفی عبادت کیا کرتا تھا۔ میں نے بارہا دیکھا تھا کہ وہ سویرے ہی جمعہ پڑھنے نکل کھڑا ہوتا اور اکثر مسجد کا دروازہ کھلنے سے پہلے وہاں موجود ہوتا-
جاتے ہوئے وہ پانی کا برتن ساتھ لے گیا، میں سمجھا شاید پیشاب کرنے گیا ہے، خاصی دیر کے بعد جب وہ نہ آیا تو میں اس کے پیچھے گیا- میں نے دیکھا کہ وہ ساتھیوں سے دور تنہا رات کے اندھیرے میں جسم پر موٹی چادر لپیٹے ننگی زمین پر سجدہ ریز اپنے رب کی حمد و ثنا کررہا ہے- صاف نظر آتا تھا کہ وہ اللہ تعالی سے محبت کرتا ہے اور اللہ بھی یقینا اس سے محبت کرتا ہوگا- اس مخفی عبادت کا آخرت میں جو صلہ ہے وہ تو ہے ہی لیکن آخرت سے پہلے دنیا میں بھی اس کا صلہ عزت اور فائزالمرامی کی صورت میں ملتا ہے-
سالہا سال گزر گئے، میں آج بھی اپنے اس ساتھی کو جانتا ہوں۔ اللہ تعالی نے اس کے لیے زمین میں مقبولیت رکھ دی ہے، آج وہ اسلام کا بہت بڑی داعی ہے- لوگ اس کے ہاتھوں راہ راست پر آرہے ہیں، وہ بازار یا مسجد جاتا ہے تو چھوٹے بچے بھاگ کر اس سے ہاتھ ملاتے ہیں، بڑے اس سے محبت کرتے ہیں، کتنے ہی تاجروں، امراء و رؤسا اور شہریت یافتہ افراد کی خواہش ہے کہ لوگوں کے دلوں میں ان کی بھی ایسی ہی محبت ہو جیسی اس نوجوان کی ہے، لیکن شاید ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکے گی-
کسی دانا نے اپنے حریف سے کہا تھا: " میں رات جاگ کر گزاروں اور تم سوکر گزارو، پھر تمہیں خواہش ہوتی ہے کہ میرا مقام و مرتبہ حاصل کرو؟ (تعجب انگیز بات ہے!)"
قرآن میں ہے :
" بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالحہ انجام دیے، جلد ہی رحمن ان کے لیے (لوگوں کے دلوں میں) محبت ڈال دے گا۔" (مریم 19:96)
سچ ہے کہ اللہ جس سے محبت کرے، اس کے لیے زمین میں مقبولیت کے دروازے کھول دیتا ہے-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
" اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل کو آواز دیتا ہے: ' میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو' جبریل اس سے محبت کرنے لگتا ہے، پھر جبریل اہل آسمان میں اعلان کرتا ہے : "اللہ فلاں سے محب کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو"، اہل آسمان بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں- پھر اس آدمی کے لیے اہل ارض کے درمیان محبت نازل ہوتی ہے-"
(بخاری، حدیث 6040، مسلم، حدیث 2637)
سبحان اللہ! وہ کیا سماں ہوگا جب اللہ تعالی زمین پر چلتے پھرتے، کھاتے پیتے، رہتے سہتے بندے کا نام لےکر آسمان پر اعلان کرتا ہوگا-
"میں فلاں آدمی سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو

0 comments:

Post a Comment