Monday 25 March 2013

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی شکایت مرد اور عورت دونوں کو ہوتی ہے۔ حلقے نہ صرف چہرے پہ بدنما لگتے ہیں بلکہ عمر بھی زیادہ لگتی ہے۔ آنکھوں کے گرد ان سیاہ حلقوں کو مٹانے کے لیے مندرجہ ذیل ٹوٹکے اپنائیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں پڑتے ہیں؟
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موروثی طور پر بھی ہو سکتے ہیں۔
عمر کے ساتھ یہ حلقے بڑھتے ہیں کیونکہ عمر بڑھنے سے جلد ڈھیلی ہو جاتی ہے۔
دھوپ میں بیٹھنا خصوصاً گرمیوں میں حلقے بننے کا باعث ہوتا ہے۔
مسلسل تھکان اور نیند کی کمی بھی حلقوں کا باعث بن سکتی ہے۔
ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنا اور سونے وقت تک ناول وغیرہ پڑھنا حلقے پڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔
جسم میں آئرن کی کمی حلقوں کا باعث بن سکتی ہے۔

  : طریقہ علاج
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ بھرپور نیند لیں تقریباً سات سے نو گھنٹے
کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بکثرت کریں۔ ساگ کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ ساگ جسم سے آئرن کی کمی کو دور کر کے حلقوں کی کمی کا سبب بنتا ہے۔
نمکین اشیاء کا استعمال کم کریں کیونکہ زیاد نمکین چیزوں کے استعمال سے جسم میں پانی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ جسم میں پانی کی زیادتی سے آنکھوں کے گرد ابھار پیدا ہوتا ہے۔ جو آپکے آنکھوں کے گرد جلد کو کھینچتے ہیں اور پانی نکلنے کے بعد جلد ڈھیلی پڑ جاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ حلقوں میں بدل جاتی ہے۔
چائینیز طریقہ علاج میں ناشپاتی کھانا حلقوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
حلقے ختم کرنے کے لیے اپنے چہرے کو قدرتی آرام اور ٹھنڈک پہنچائیں۔
سونے سے پہلے اپنے چہرے پر گیلا رومال ڈالیں اور پھر قدرتی ہوا سے سوکھنے دیں۔ آپکو ہفتے میں فرق نظر آئے گا۔
آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے آنکھوں پر ٹھنڈے کھیرے کے قتلے رکھیں۔ دس سے پندرہ منٹ لیٹ جائیں۔ آپ کھیرے کے علاوہ چائے کی پتی کے استعمال شدہ ٹھنڈے بیگ بھی رکھ سکتے ہیں۔ ٹی بیگ آنکھوں کے گرد کی جلد کو صاف کرتے ہیں۔
 سوتے وقت حلقوں پر بادام کا تیل لگائیں۔
سوتے وقت اونچا تکیہ استعمال کرنا حلقوں کو کم کرتا ہے۔
آنکھوں کو کم سے کم مسلیں اور اگر آپکو نزلہ رہتا ہو تو مستقل علاج کروائیں۔
لیموں کے چھلکے خشک کر کے پیس لیں۔ اور پھر کسی کریم میں مکس کر کے لگائیں۔اس سے بھی حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment