Thursday, 7 March 2013

Order for a person who not Fast.

Posted by Unknown on 22:42 with No comments
جو شخص روزہ نہ رکھے اس کے لیے حکم

روزہ کا بلا عذر شرعی ترک کرنے والا سخت گناہگار اور فاسق و فاجر ہے اور عذاب جہنم کا مستحق ۔ اور رمضان المبارک میں جو شخص علانیہ بلا عذر شرعی قصداً کھائے پئے تو حکم ہے کہ اسے قتل کیا جائے (ردالمحتار)یعنی حاکم اسلام ایسے مسلمان کوتعزیراً قتل کر سکتا ہے۔  

قمری حساب سے روزے فرض کرنے میں حکمت
 خدا و رسول ہی اس کی حکمت کو بہتر جانتے ہیں۔ ہاں بظاہر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ قمری حساب پر رکھنے میں عام مسلمانوں کو یہ فائد ہ پہنچتا ہے کہ قمری مہینہ اول بدل کر آنے سے کل دنیا کے مسلمانوں کے لیے مساوات قائم کر دیتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شمسی مہینہ روزوں کے لیے مقرر کر دیا جاتا تو نصف دنیا کے مسلمان ہمیشہ موسم سرما کی سہولت میں روزے رکھتے اور نصف دنیا کے مسلمان ہمیشہ گرمی کی سختی اور تکلیف میں رہا کرتے اور یہ امر عالم گیر دین اسلام کے اصول کے خلاف ہوتا کیونکہ جب نصف دنیا پر سردی کا موسم ہوتا ہے تو دوسرے نصف پر گرمی کا موسم ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment