Thursday, 7 March 2013

Sada Muskurate Raha Karo

Posted by Unknown on 22:29 with No comments

میری لغزشیں نہ چُنا کرو
میری غلطیاں نہ گِنا کرو

یہ قدم قدم کی حدود کیا
میرے ساتھ ساتھ چلا کرو

 میں کُھلے مزاج کا شخص ہوں
میں تکلفات سے ماورا

یہ جو مہربانی کا لفظ ہے
اسے تم نہ مجھ سے کہا کرو

کہیں تم نہ ہو جاؤ بے سکوں
کوئی بد دعا نہ تمہیں لگے

یہ جو کھوئے کھوئے سے لوگ ہیں
انہیں دیکھ کر نہ ہنسا کرو

یہ دعا ہے رب رحیم سے
تیری تازگی کو خزاں نہ ہو

یہ بہار تجھ سے جلا کرے
سدا مسکراتے رہا کرو

0 comments:

Post a Comment