خلیفہ مہدی کا محل
خلیفہ مہدی نے ایک نیا محل تعمیر کروایا۔ خلیفہ نے فرمایا ’’کسی شخص کو اس محل کے نظارے سے منع نہ کیا جائے۔
ناظرین یا تو دوست ہوں گے یا دشمن۔ اگر دوست ہوں گے تو محل دیکھ کر خوش و خرم ہوں گے اور ہمیں دوستوں کی خوش دلی مطلوب ہے اور اگر دشمن ہیں تو رنج اُٹھائیں گے اور دل کوفتہ ہوں گے اور ہر شخص کی یہی مُراد ہوتی ہے کہ دشمن کو رنج پہنچائے۔ نیز شاید وہ کوئی عیب ڈھونڈیں اور کوئی خلل کی بات بتائیں اور اس سے کوئی نتیجہ اخذ کرکے اُس نقص کو دور کیا جائے۔
ایک فقیر نے کہا کہ اس محل میں دو نقص ہیں۔
’’ایک یہ کہ آپ اس میں ہمیشہ نہ رہیں گے۔ دوسرا یہ محل ہمیشہ نہ رہے گا۔‘‘
خلیفہ اس کلام سے اس قدر متاثر ہوا کہ وہ محل غربا اور فقرا کے لیے وقف کردیا۔

0 comments:
Post a Comment