Wednesday 6 March 2013

صدر زرداری کی بہاولپور آمد کارکنوں کی علامتی اجتماعی خود کشی

بہاولپور (بیورورپورٹ) صدر آصف علی زرداری کی بہاولپور آمد پر نظریاتی کارکنو ں کی علامتی اجتماعی خود کشی، کارکن شہید بی بی کو یاد کرکے روتے رہے کیمپ میں دن بھر شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نعرے گونجتے رہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کا رکنوں نے صدر پاکستان وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر کارکنوں کو نظر انداز کئے جانے اور ضلعی عہدیدار ضلعی صدر شاکر مرزا ‘محمد علی احسن اور سلیم بھٹی کی جانب سے کارکنوں کے لیے آئی ہوئی نوکریوں کی فروخت ‘اسلحہ لائسنس ‘بجلی ٹیوب ویل میٹر ‘سوئی گیس میٹر کی لوٹ سیل اور رکشوں کی بندر بانٹ کے خلاف علامتی اجتماعی خود کشی کی، کارکن اپنی گردنوں میں پھندے ڈال کر دن بھر کھڑے رہے۔ رحیم شیر خان ‘عزیز احمد خان ‘کرم شبیر لودھی ‘ظفر کاظمی ‘ارشاد سرویا ‘شیخ نذیر ‘عبدالغفار ‘حبیب خا ن ‘ندیم پاشا وغیرہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زندگی بھر پیپلزپارٹی کا پرچم تھامے رکھا ضیاءالحق کے مارشل لا میں جیو بھٹو کے نعرے لگا کر گرفتاریاں دیں اور بھٹو ازم کے فروغ کے لیے کام کرتے رہے لیکن چند کرپٹ عہدیدار جن میں شاکر مرزا ‘محمد حسین آزاد‘ محمد علی احسن اور سلیم بھٹی شامل تھے انہوں نے ایسے شرمناک کرتوت کئے ہیں جنہیں دہراتے شرم آتی ہے ان لوگوں کی وجہ سے بہاولپور میں پیپلزپارٹی کا گراف گرا ہے یہ کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ہم صدر پاکستان کو باور کرانا چاہتے ہیںکہ بہاولپور میں پارٹی کو مزید تباہی سے بچانا ہے تو ان کرپٹ عہدیداروں کو فی الفور پارٹی سے نکالا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment