Saturday 9 March 2013

Pulpit

Posted by Unknown on 03:27 with No comments
 منبر

ایک روز حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ مسجد نبوی میں منبر پر تشریف فرما تھے کہ اس دوران امام حسن رضی اﷲ عنہ آگئے جو کہ اس وقت بہت کم عمر تھے۔ امام حسن رضی اﷲ عنہ کہنے لگے‘ میرے بابا جان کے منبر سے نیچے اتر آئیے۔
سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا‘ ’’ تم سچ کہتے ہو۔ یہ تمہارے باباجان ہی کا منبرہے۔‘‘ یہ فرما کر آپ نے امام حسن رضی اﷲ عنہ کوگود میں اٹھا لیا اور اشکبار ہوگئے۔
حضرت علی رضی اﷲ عنہ بھی وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا‘ خدا کی قسم! میں نے اس سے کچھ نہیں کہا تھا۔
سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا!
آپ سچ کہتے ہیں‘ میں آپ کے متعلق غلط گمان نہیں کرتا۔

(تاریخ الخلفاء: ۱۴۷‘ الصواعق: ۲۶۹)

0 comments:

Post a Comment