Monday 25 March 2013

Recognition and Research

Posted by Unknown on 00:05 with No comments
تسلیم اور تحقیق

اللہ کو ماننا چاہیے ، اللہ کو جاننا مشکل ہے۔ ہمارے ذمے تسلیم ہے تحقیق نہیں۔ تحقیق دنیا کی کرو اور تسلیم اللہ کی۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا کو تسلیم کرلیں اور اللہ کی تحقیق کرنا شروع کردیں۔
خوش نصیب وہ انسان ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔

اگر اللہ کے محبوب نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ اور اگر کچھ بھی نہ ہوتا تو صرف اللہ ہوتا۔ اور صرف اللہ ہوتا تو کیا ہوتا۔ حاصل یہ کہ ہمیں اللہ اور اللہ کے حبیب کے مقامات پر بحث نہ کرنی چاہیے۔ اللہ کا مقام اللہ کا حبیب جانے اور حبیب کا مقام اللہ جانے۔

نماز پڑھنے کا حکم نہیں ، نماز قائم کرنے کا حکم ہے۔ نماز اس وقت قائم ہوتی ہے ، جب انفرادی اور اجتماعی زندگی تابع فرمان الہی ہو۔ ضروری ہے کہ ملت اسلامیہ ایک انداز اور ایک رخ میں اللہ کے حکم کے مطابق سفر کرے۔ مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ جس طرح حالت نماز میں اپنے آپ کو خدا کے سامنے سمجھتا ہے اسی طرح نماز کے بعد بھی خدا کے روبرو رہے اور اس کا کوئی عمل ایسا نہ ہو جو ملی مفاد کے خلاف ہو۔اولی الامر کا فرض ہے کہ نماز قائم کرائے۔

تسلیم کے بعد تحقیق گمراہ کردیتی ہے

بدی کی تلاش ہو تو اپنے اندر جھانکو۔ نیکی کی تمنا ہو تو دوسروں میں ڈھونڈو----------------------------

0 comments:

Post a Comment