Tuesday, 12 March 2013

Rok Leti Hai Aap Ki Nisbat

Posted by Unknown on 01:03 with No comments

روک لیتی ہے آپ کی نسبت

روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پے چلتے ہیں
یہ کرم ہے حضور کا ہم پر آنے والے عذاب ٹلتے ہیں

وہ سمجھتے ہیں بولیاں سب کی وہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی 
آؤ بازارِ مصطفی کو چلیں کھوٹے سکے وہیں پے چلتے ہیں

اپنی اوقات صرف اتنی ہے کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے
کل بھی ٹکڑوں پے ان کے پلتے تھے اب بھی ٹکڑوں پے ان کے پلتے ہیں

اب ہمیں کیا کوئی گرائے گا ہر سہارا گلے لگائے گا
ہم نے خود کو گرادیا ہے وہاں گرنے والے جہاں سمبھلتے ہیں

گھر وہی مشکبار ہوتے ہیں خلد سے ہمکنار ہوتے ہیں
ذکر سرکار کے حوالوں سے جن گھروں میں چراغ جلتے ہیں

ذکر سرکار کے اجالوں کی بے نہایت ہیں رفعتیں خالدؔ 
یہ اجالے کبھی نہ سمٹیں گے یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں

0 comments:

Post a Comment