Thursday, 7 March 2013

Ramadan Fasting...

Posted by Unknown on 19:03 with No comments
روزے کے فرض یا واجب ہونے کے اسباب
روزے کے مختلف اسباب ہیں، روزہ رمضان کا سبب ، ماہ رمضان کا آنا، روزہ نذر کا سبب، منت ماننا، روزہ کفار ہ کا سبب، قسم توڑنا یا قتل و ظہار وغیرہ
(عالمگیری)

رمضان المبارک کے روزے

رمضان المبارک کے روزے بھی ہجرت کے دوسرے ہی سال فرض ہوئے۔ (خازن) جب کہ لوگ تو حید نماز اور دیگر احکام قرآنی کے خوگر ہو چکے تھے اور چونکہ اصول اسلام کی روسے فاقہ مستوں کو روزہ کی جتنی ضرورت ہے۔ شکم سیروں کے لیے و ہ اس سے زیادہ ضروری ہے تو یہ کہنا درست نہیں کہ ۔۔’’چونکہ آغاز اسلام میں مسلمانوں کو اکثر فاقوں سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔ اس لیے ان کو روزوں کا خوگر بنا دیا گیا‘‘۔ اگر ایسا ہوتا تو ظہور اسلام کے بعد ہی ، مکی زندگی کا اس کے لیے انتخاب کیا جاتا کہ مسلمانوں کی مالی حالت کے اعتبار سے موزوں ہو سکتا تھا۔ مگر ایسا نہ ہوا بلکہ روزہ وسط اسلام میں ہجرت بعد فرض کیا گیا ۔

0 comments:

Post a Comment