سلامٌ علَى ابراھیم علیہ السلام
وقت کے تھپڑے۔۔۔۔زیست کی ٹھوکریں
ابتلائیں اور آزمائشیں
تنہائی اور جدائی
کیا کچھ تھا جواک'مرد آہن'نےسہا!
جس کا آغازِ حیات بہت تلخ
اور اختتام حیات بہت شرین ہوا!
وہ جو تنہا ہوکر"امت"تھا
اور ہجوم میں رہ کر"حنیف"رہا
"وہ"جوزندگی کے اۆلین دور میں،
خونی رشتوں سے محروم ہوا!
"وہ"جس کے لیے آتشِ نمرود گلزار ہوئی
"وہ"جو ضبط کی انتہاؤں سے گزاراگیا!
"وہ"جس نے بیت الرب میں رب البیت کو پکارا!
"وہ"جس کی دعا نے باب قبول پر دستک دی
تورب منان نے 'احسان'کیا!
"وہ"جس کی ندا پر بحکم ربی"لبیک"کا کلمہ گونجا
"وہ"جو ہر قدم پر آزمایاگیا!
"وہ"جب بھٹی میں کندن ہوا
تو"ابرھیم الذی وفّی"کہہ کر سراہاگیا!
"وہ"جس نے حق محبت اداکیا
تو خلعتِ خِلت سے نوازا گیا!
اسی رب کے خلیل علیہ السلام پر درودسلام!
اسی نبی علیہ السلام پر درود سلام!
اس ابرہیم علیہ السلام کی"دعا"پر درود سلام!
وقت کے تھپڑے۔۔۔۔زیست کی ٹھوکریں
ابتلائیں اور آزمائشیں
تنہائی اور جدائی
کیا کچھ تھا جواک'مرد آہن'نےسہا!
جس کا آغازِ حیات بہت تلخ
اور اختتام حیات بہت شرین ہوا!
وہ جو تنہا ہوکر"امت"تھا
اور ہجوم میں رہ کر"حنیف"رہا
"وہ"جوزندگی کے اۆلین دور میں،
خونی رشتوں سے محروم ہوا!
"وہ"جس کے لیے آتشِ نمرود گلزار ہوئی
"وہ"جو ضبط کی انتہاؤں سے گزاراگیا!
"وہ"جس نے بیت الرب میں رب البیت کو پکارا!
"وہ"جس کی دعا نے باب قبول پر دستک دی
تورب منان نے 'احسان'کیا!
"وہ"جس کی ندا پر بحکم ربی"لبیک"کا کلمہ گونجا
"وہ"جو ہر قدم پر آزمایاگیا!
"وہ"جب بھٹی میں کندن ہوا
تو"ابرھیم الذی وفّی"کہہ کر سراہاگیا!
"وہ"جس نے حق محبت اداکیا
تو خلعتِ خِلت سے نوازا گیا!
اسی رب کے خلیل علیہ السلام پر درودسلام!
اسی نبی علیہ السلام پر درود سلام!
اس ابرہیم علیہ السلام کی"دعا"پر درود سلام!
0 comments:
Post a Comment