سوجی کا حلوہ ہمارے یہاں کے لو گوں کی مر غوب اور پسندیدہ غذا ہے جو شہروں اور دیہاتوں میں یکسا ں مقبول ہے۔سوجی کا ھلوہ لذیذ اور خو ش ذائقہ ہونے کے علاوہ توانائی سے بھر پور ہو تا ہے۔ یہ ہماری تہذ یب کا حصہ بھی ہے اور شب معراج شب برات اور خاص تقریبات پر حلوہ بنایا اور با نٹا جاتا ہے۔اس کے علاوہ چھٹی والے دن یا خاص مواقع حلوہ پوری کا نا شتہ بڑے شوق سے کیا جا تاہے۔ نیز کھانے کے بعد اس کو سویٹ ڈش کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
سوجی کے حلوے کی غذا ئی اہمیت
سوجی کے حلوے میں چینی ،گھی اور میوہ جات استعمال ہوتے ہیں جو ہمارے
جسم کو درج ذیل غذائی اجزا فراہم کر تے ہیں ۔
1۔
1۔
سو جی میں
کار بو ہائیڈریٹ پا ئے جا تے ہیں جو جسم کو حرارت و توا
نائی مہیا کر تے ہیں۔
2۔
2۔
چینی کی
موجودگی سے لذت پیدا ہوتی ہے نیز اس میں کثیر تعداد میں حرارے
پائے جاتے ہیں جو جسم کو حرارت و توانائی فراہم کر تے ہیں۔
3۔
3۔
گھی ہماری
روز مرہ غذا کا اہم جزو ہے۔اس میں کثیر
تعداد میں حرارے پائے جاتے ہیں جو جسم کو حرارت وقوت فراہم کر تے ہیں۔
4۔
4۔
گھی میں
موجود وٹامن اے اور ڈی ہماری صحت کے لیے نہا یت ضروری ہیں
۔ نیز یہ ہڈیوں، جلد اور آ نکھوں کی بینائی کے لیے اہم ہیں۔
5.
5.
مختلف میوہ جات غذا کو نہ صرف لذت بخشتے ہیں بلکہ جسم میں قوت و
حرارت پیدا کر تے ہیں۔غذا سے حا صل شدہ حرارے انسانی جسم کی
اولین ضرورت ہیں ۔ یہ جسم کا درجہ حرارت قائم رکھتے ہیں اور کام کر نے کی
طاقت مہیا کرتے ہیں۔ حراروں کی کمی کی صورت
میں وزن کم ہونا شروع ہو
جاتا ہے۔
سوجی
کا حلوہ
اشیا
1/4کلو گرام | سوجی |
ٓٓٓآدھی پیالی | گھی یا تیل |
ایک پیالی | چینی |
ؕؕؕؕ5 | سبزا لا ئچی |
ہر ایک5گرام | میوہ جات،کشمش،پستہ،ناریل،بادام |
2 | چاندی کےورق |
ایک چائےکا چمچ | کیوڑہ |
تین پیالی | پانی |
ضروری سامان
چولہا،ماچس،ڈسٹر،د یگچی یا کڑاہی بمعہ ڈھکن،کفگیر،پلیٹ،کھانے کا چمچ،ڈونگا،ڈونگے کا چمچ،ٹرے بمعہ ٹرے کور۔
طر یقہ
1۔
سوجی باریک چھلنی سے چھان کر صاف کر لیں۔
2۔
دیگچی میں پانی گرم کر کےاس میں بادام بھگو دیں اورھر ان کا چھلکا اتار کر با ریک کتر لیں۔
3۔
کشمش کی ڈنڈیاں اتار لیں۔پستہ اور ناریل باریک کتر لیں ۔
4۔
دیگچی میں گھی یا تیل ڈالیں۔اور اس میں الائچی کے دانے ڈال کر ہلکی آ نچ پر بھون لیں۔
5۔
جب الائچی کے دانے براؤن ہو جائیں تو اس میں سوجی ڈال کر بھونیں۔ بھوننے کے دوران چمچ برابر چلاتی رہیں تاکہ سوجی یکساں بھنے اور جلنے نہ پائے۔
6۔
جب سوجی کا رنگ ہلکا براؤ ن ہو جائےاور اس میں سے بھنی ہوئی سوجی کی خو شبو آ نے لگے تو اس میں آ دھا میوہ ڈال دیں اور چمچ سے ملا لیں۔
7ؕ۔
اب اس میں چینی ڈال کر کفگیر سے ہلائیں۔جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور تیز آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور حلوہ دیگچی کے کنا رے چھو ڑنے لگےتو دیگچی کو چو لہے سے اتار لیں۔
8۔
اس میں کیوڑہ ڈال کر پا نچ منٹ کے لیے ڈھکن بند کر دیں۔حلوہ تیار ہے۔
9۔
ڈو نگے میں گرم گرم حلوہ نکال لیں۔ اس پر چا ندی کے ورق لگائیں اور بقا یا میوہ جات اس کے اوپر چھڑک دیں۔
10۔
ٹرے میں ڈونگا،ڈونگے کا چمچ،چھوٹی پلیٹ اور کھا نے کا چمچ، رکھیں اور گرم گرم پیش کریں۔
0 comments:
Post a Comment