چاند دیکھنے کے لیے حکم شرعی
پانچ مہینوں کا چاند دیکھنا واجب کفایہ ہے کہ بستی میں ایک دو آدمیوں نے
دیکھ لیا تو سب بری الذمہ ہوگئے۔ اور کسی نے نہ دیکھا تو سب گناہگار ہوئے۔
وہ پانچ مہینے یہ ہیں : شعبان، رمضان، شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ۔ شعبان کا
اس لیے کہ اگر رمضان کا چاند دیکھتے وقت ابریا غبار ہو تو لوگ تیس دن پورے
کرکے رمضان شروع کر دیں۔ رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے شوال کا روزہ ختم کرنے
کے لیے، ذی قعد کا ذی الحجہ کے لیے ( کہ وہ حج کا خاص مہینہ ہے ) اور ذی
الحجہ کا بقر عید کے لیے
(فتاویٰ رضویہ)
(فتاویٰ رضویہ)
0 comments:
Post a Comment