امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان ، نظام زندگی درہم برہم ‘ 2 افراد ہلاک
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام
زندگی مفلوج کردیا ہے بعض علاقوں میں 3فٹ تک برف پڑی ہوئی ہے۔حادثے میں 2
افراد مارے گئے۔ 1100 سے زائد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سکول بند اور سڑکوں
پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔منیسوٹا سے ورجینیا تک امریکہ کی کئی ریاستیں شدید
برطانی طوفان کے لپیٹ میں ہیں۔ ریاست نارتھ ڈکوٹا میں 3 فٹ اور مونٹانا میں
2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ طوفان کی وجہ سے شکاگو سے تقریبا ًایک ہزار اور
مینی پولس کے ایئرپورٹ پر سو سے زائد پروزیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ وسکونسن
میں ٹریکٹر دریا میں گرنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کولوراڈو
میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث ایک حادثے میں 50 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا
گئیں۔ طوفان پوری شدت سے واشنگٹن سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں 3برسوں کے
دوران سخت ترین برفباری کا امکان ہے۔
0 comments:
Post a Comment